Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

ایف بی آر کے تمام افسران واہلکاروں پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف بی آر کے تمام افسران / اہلکاروں پر ممبران سمیت کسی بھی معاملے پر میڈیا پرسنز (پرنٹ اور الیکٹرانک)سے بات چیت کرنے پر سخت پابندی عائد کردی ۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پابندی فوری طور پر نافذ کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر ممبران اور ڈائریکٹر جنرلز کو جاری ہدایات کے مطابق، یہ دیکھا گیا ہے کہ افسران میں مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر میڈیا پرسنز (پرنٹ/الیکٹرانک) سے بات چیت کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا، یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ، ترجمان ایف بی آر کے علاوہ کسی بھی افسر / اہلکار کو کسی بھی معاملے پر میڈیا سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

مزید یہ بھی پڑھیںِ:عمران خان سائفر کیس میں  بھی آئندہ ہفتے بری ہوجائیں گے، لطیف کھوسہ

“نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔ ایف بی آر نے مزید کہا کہ سرکاری ترجمان کے علاوہ ایف بی آر کی کارکردگی اور پالیسی فیصلوں کے حوالے سے کسی بھی افسر/ اہلکار کو سوشل میڈیا خاص طور پر ٹویٹر ہینڈلز کو ذاتی سطح پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں