لاہور، (اے بی این نیوز) ہنڈائی موٹر کمپنی (ہنڈائی موٹر) نے آج لاہور، پاکستان میںمیڈ کولر بائی ہنڈائی (Made Cooler by Hyundai) مہم کا آغاز کیا، تاکہ موسم گرما کی گرمی اور توانائی کے اخراجات سے جدوجہد کرنے والے مقامی ڈرائیوروں کو ریلیف مل سکے۔مہم کے ذریعے کمپنی 70 سے زائد ہنڈائی گاڑیوں کی کھڑکیوں پر دنیا کی پہلی نینو کولنگ فلم لگائے گی۔
نینو کولنگ فلم نہ صرف شمسی حرارت کو روکتی ہے بلکہ انفراریڈ شعاعوں کو گاڑی کے اندر سے باہر تک بھی پھیلاتی ہے۔ یہ جدید شفاف فلم بہترین حرارت کی منتقلی کی خصوصیات کے ساتھ نینو اسٹرکچر کی بدولت شمسی حرارت کو زیادہ سے زیادہ روکتی بھی ہے۔Hyundai Motor نے اپنی اس شفاف نینو کولنگ فلم کو متعارف کرانے کے لیے لاہور کی مارکیٹ کا انتخاب کیا جہاں حفاظتی وجوہات کی بناء پر کھڑکیوں پر ٹینٹڈ (Tinted)فلم لگانا ممنوع ہے۔
اس جدید حل کا مقصد مقامی ڈرائیوروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرمی کی شدت میں ضرورت سے زیادہ ایئر کنڈیشننگ کی وجہ سے زیادہ اخراجات جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ نینو کولنگ فلم کھڑکیوں کو سیاہ کیے بغیر اندرونی درجہ حرارت کو 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم کر سکتی ہے اور مقامی قوانین کی تعمیل بھی کرتی ہے۔
ہنڈائی موٹر نے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس مہم کو فروغ دیا ہے اور جن گاڑیوں پر فلم لگائی گئی ان پر خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ میڈ کولربائی ہنڈائی(Made Cooler by Hyundai) کے اسٹیکرز بھی آویزاں کرر رہی ہے۔
نینو کولنگ فلم اعلی شفافیت اور بلا روک ٹوک بصارت کو برقرار رکھتے ہوئے گرمی کو روکنے کی صلاحیت میں روایتی ٹنٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ یہ سب کچھ تین تہوں کی اپنی منفرد ساخت کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے جو شمسی حرارت کی مخصوص طول موج (Wavelengths) کو منتخب طور پر بلاک یا خارج کرتی ہے۔
فلم کی دو بیرونی تہیں حرارت کو گاڑی کے اندرونی حصے سے باہر تک پھیلاتی ہے، جب کہ درمیان میں دو تہیں آنے والی شمسی حرارت کی عکاسی کرتی ہیں، جس سے اندر تک پہنچنے والی حرارت کی مقدار کم ہوتی ہے۔
Hyundai Motor اس پائلٹ مہم سے تجرباتی ڈیٹا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل قریب میں فلم کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی جا سکے۔
1967 میں قائم ہونے والی ہنڈائی موٹر کمپنی 200 سے زیادہ ممالک میں موجود ہے جس کے 120,000 سے زیادہ ملازمین پوری دنیا میں حقیقی دنیا کی نقل و حرکت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے وقف ہیں۔ برانڈ وژن ’پروگریس فار ہیومینٹی‘ (Progress for Humanity) کی بنیاد پر Hyundai Motor ایک سمارٹ موبلٹی سلوشن پرووائیڈر میں اپنی تبدیلی کو تیز کر رہا ہے۔ کمپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے روبوٹکس اور ایڈوانسڈ ایئر موبیلٹی (AAM) میں سرمایہ کاری کررہی ہے تاکہ مستقبل میں نقل و حرکت کی خدمات کو متعارف کرانے کے لیے جدت کرتے ہوئے انقلابی نقل و حرکت کے حل پیش کیے جاسکیں۔ دنیا کے لیے ایک پائیدار مستقبل کی تلاش میں Hyundai صنعت کے معروف ہائیڈروجن فیول سیل اور EV ٹیکنالوجیز سے لیس زیرو ایمیشن (zero-emission) گاڑیاں متعارف کرانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔


