کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں کب سے خراب کھڑا ہے ، اور اب تک کتنے کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا تیل بردار جہاز سری لنکا میں 8 ماہ سے خراب کھڑا ہےجس کی وجہ سے ادارے کو 25کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق “این این آئی “شپنگ ذرائع کے مطابق تیل لانے کے لیے جہاز کی خلیجی ممالک روانگی منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ پی این ایس چترال کی مرمت میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں :مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو سستا، فروٹ و سبزیوں کے ریٹ بھی جانیں
دوسری جانب ترجمان پی این ایس سی نے کہا کہ جہاز میں معمولی خرابی ہے جسے ٹھیک کر کے جلد سفر پر روانہ کر دیا جائے گا۔


