کراچی (نیوزڈیسک )ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی بھاری کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے والے 50 ہزار طلباء کوبڑی خوشخبری سنا دی گئی
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6687 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 72 ڈالر کم ہو کر 2289 ڈالر فی اونس ہے۔


