گورنر ہاؤس کراچی میں گزشتہ دنوں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورس کرنے والے 50 ہزار طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے شہر قائد کے 50 ہزار طلباء و طالبات کو گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کروائے گئے۔ اب یہ کورس مکمل کرنے والے ایسے تمام طلباء کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ انہیں شہر قائد کے معروف ترین ادارے جامعہ کراچی سے آئی ٹی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد شروع ، کہاں ؟ جانیں
اس حوالے سے گورنر سندھ نے جامعہ کراچی سے آئی ٹی کورسز کے الحاق کے لیے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا ہے جب کہ وی سی نے کورسز کا مکمل سلیبس طلب کرتے ہوئے سنڈیکیٹ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
سنڈیکیٹ سے منظوری کے بعد 50 ہزار طلباء و طالبات کو جامعہ کراچی سے ایک سالہ آئی ٹی ڈپلومہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے آئی ٹی یونیورسٹی بنانا اور اب سرٹیفکیٹ حاصل کرنا بڑا خواب تھا۔ اس نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا اور یہی میری کامیابی ہے۔


