لاہور(نیوزڈیسک) حکومت کاچکن کے بڑھتے ہوئے نرخوں کو مستحکم کرنے کیلئے چوزوں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ۔وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری تیار کر کے منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر چوزوں کی برآمد پر پابندی کی منظوری دی گئی تو اس سے چکن کی قیمتوں میں 200 روپے تک نمایاں کمی آسکتی ہے۔عید کے بعد ملک کے کئی حصوں میں چکن کی قیمتیں 780 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔چکن کے آسمان کو چھوتے نرخوں نے مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ پیدا کر دیا۔
خواہش ہے ایک ہی عہدہ رکھوں اور وہ پی سی بی کا ہو، وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں ، محسن نقوی
دوسری جانب پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف کا کہنا تھا کہ پولٹری کی موجودہ قیمتوں میں اضافہ طلب اور رسد کی وجہ سے ہوا ۔ پولٹری کے کاروبار کی لاگت اور کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بحران کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار میں بہت سے لوگ موجودہ بحران سے متاثر ہوئے ، چھوٹے کاروبار کیونکہ بہت سے لوگ اپنے سیٹ اپ سمیٹ چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں پولٹری کا کاروبار موجودہ معاشی بحران کا شکار ہے۔

