اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کرائم کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہوں،آئی جی اسلام آباد نے لاہور میں کرائم ریٹ کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اب انشاء اللہ اسلام آباد سے کرائم ختم کرکے دم لیں گے ۔
غیرقانونی رہائشی غیرملکیوں کا ڈیٹا موجود ہے، آئی جی اسلام آباد غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف کمر کس لیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ جن غیرملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں، ان کےلئےتین ماہ کی توسیع ہے، تین ماہ کے بعد ان کو بھی جانا پڑے گا۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، پاکستان اور ایران کا موقف یکساں، دفتر خارجہ
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے۔انھوں نے کہا کہ چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہمیں بہت زیادہ ہیں، اس حوالے سے چائینز کے ساتھ مل کر بہتر لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے، امیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کو ری ویمپ کریں گے، ٹویٹر سے متعلق کچھ مزید وقت درکار ہے۔انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے میں ایک ہی عہدہ رکھوں اور وہ پی سی بی کا ہو، وزیراعظم بننے کا مجھے کوئی شوق نہیں نہ ہی ایسی کوئی سوچ رکھتا ہوں.





