کراچی(ویب ڈیسک) چیک ریپبلک کی ایک سافٹ ویئر کمپنی Icewarp نے پاکستان میں اپنے مکمل آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا جس میں ڈیٹا سینٹر کے قیام کا منصوبہ کے زریعے سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔
1998 میں قائم کیا گیا یہ سافٹ ویئر کمپنی 100 سے زیادہ ممالک میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے جیسے کارپوریٹ ای میل، ٹیم چیٹ، چیٹ جی پی ٹی انضمام، آن لائن کانفرنسز وغیرہ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر گلوبل چیف سیلز آفیسر Icewarp Jan Urbik نے کہاکہ پاکستان ایک انتہائی اہم ملک ہے جس میں پبلک سیکٹر کے اداروں سے نجی اداروں میں ڈیجیٹل خدمات کو متعارف کروایا جا رہاہے۔ Icewarp پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے کے مشن میں معاونت فراہم کریں گے۔
مزیدپڑھیں :دلہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام، دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمپنی شہریوں کے ڈیٹا اور معلومات کی کے تحفظ کے لیے مقامی ضوابط کے مطابق پاکستان میں ایک ڈیٹا سینٹر قائم کرے گی۔ Icewarp ایسے خدمات پیش کرے گا جو دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں کے مقابلے میں 60% کم قمیت ہونگی جبکہ اس کے ساتھ بہتر ایپلی کیشنز اور سائبر سیکیورٹی فیچرز بھی فراہم کی جائنگی جو صنعتوں، مالیاتی اداروں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMES) اور اسٹارٹ اپس کے لئے موثر اور مفید ثابت ہونگے
سعد شاہ، سی ای او Hexalyze نے کہا “کم قمیت کارپوریٹ ای میل سلوشنز پاکستان میں سینکڑوں کمپنیوں کو پہلی بار اپنے کاروبار میں اس ٹیکنالوجی کو اپنانے کے قابل بنائے گا۔ انٹرپرائز سروسز کے اخراجات پر کمی سے یہ کمپنیاں سروس فراہم کرنے والے کو کم ادائیگی کرکے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھی بچائیں گی۔
“Icewarp، Hexalyze کے ساتھ مل کر پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر قائم کر رہا ہے۔ دونوں ادارے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں علیحدہ ڈیٹا سینٹر کے ساتھ اپنے آپریشنز کو وسعت دینگے۔
