Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، آئندہ ہفتے مزید سستی ہوگی

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی آ گئی، جس کے بعد آئندہ ہفتے بھی ایل پی جی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کے لوکل ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں قیمت 60 سے 70 روپے کم ہوکر 250 روپے سے 180 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی ہے اور ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ، جس کے بعد قیمت میں مزید کمی ہوگی۔
مزیدپڑھیں :پارٹی صدر بنتے ہی نواز شریف کو پرانے ساتھی کی یاد آئی تو ساتھی نے بھی ’لبیک‘ کہہ دیا
عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت کر رہا تھا ۔ ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے رہے۔ او جی ڈی سی ایل نے صرف چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے اہل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک ٹن تک کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی پیداواری قیمت ایک لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی ہے اور ایل پی جی کے تمام اسٹوریج سے بھر گئے ہیں ۔آئندہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں