کراچی (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث سائیکلوں کی مانگ بڑھ گئی۔ خریداری میں اضافے کے باعث سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 1.07 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دستاویز کے مطابق ایک ماہ میں سائیکل کی قیمتوں میں 3.28 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سائیکل کی قیمتوں میں سال بہ سال 14.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق جون میں سائیکلوں کی ہول سیل پرائس انڈیکس 318.93 ریکارڈ کیا گیا جبکہ مئی میں سائیکلوں کی ہول سیل پرائس انڈیکس 308.80 تھی۔
گزشتہ سال جون میں ہول سیل پرائس انڈیکس نمبر 279.41 تھا۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق موٹر سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 1.07 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مئی اور جون میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ موٹر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی 0.48 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مئی اور جون میں موٹر گاڑیوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

مزیدپڑھیں :سوزوکی نےبجٹ کے بعد آلٹو کی نئی قیمت کا اعلان کردیا



