کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کے لیے سستی سواری بھی مہنگی کر دی ہے۔ ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی بائیکس کی مضبوط موجودگی کے باوجود، یونائیٹڈ بائیکس اب بھی مناسب فروخت حاصل کرنے میں کامیاب ہے، یونائیٹڈ موٹرسائیکل کمپنی مارکیٹ میں متوسط طبقے کے لیے مناسب قیمت والی بائیک لائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مقامی گاڑیاں بنانے والے جانتے ہیں کہ طلباء اور کم آمدنی والے خریدار ایسی موٹر سائیکلوں کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے بجٹ پر اثر انداز نہ ہوں، جیسا کہ ہونڈا CD70، موجودہ مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں کے پیش نظرمڈل کلاس طبقہ موافق بائکس کا انتخاب کرتاہے۔
یونائیٹڈ موٹرسائیکل کمپنی کے متعدد ماڈلز ہیں جو اپنی خصوصیات کے ساتھ صارف کے تجربے کوتقویت دیتے ہیں، کمپنی نے اپنی مختلف موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں جن کا اطلاق 4 جولائی 2024 سے ہوگا۔میڈیا ذرائع کے مطابق تازہ ترین بجٹ مالی سال سال 2024-25 میں جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد ہونڈا اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں :دنیاکاایساملک جہاں دن میں ایک بارلازمی ہنسنا قانون ہے



