Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

دنیاکاایساملک جہاں دن میں ایک بارلازمی ہنسنا قانون ہے

ٹوکیو (ویب ڈیسک) ہنسنا اور مسکرانا موڈ کو خوشگوار بناتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ عمل انسانی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں دن میں ایک بار ہنسنا لازمی ہے۔

یہ انوکھا قانون جاپان کے یاماگاتا پریفیکچر میں لاگو کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون کے تحت شہریوں کے لیے دن میں کم از کم ایک بار ہنسنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ہر آنے والے مہینے کی آٹھویں تاریخ خاص طور پر ہنسنے کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ قانون لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے مقامی باشندوں کو روزانہ ہنسنے کی ترغیب دینے کے لیے متعارف کرایا تھا تاکہ ان کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ قانون یاماگاتا یونیورسٹی کی تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا جس میں بتایا گیا کہ ہنسی صحت کو بہتر بناتی ہے جبکہ اوسط عمر میں اضافہ کرتی ہے۔ جب کہ جو لوگ کم ہنستے ہیں ان میں موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور وہ دل کے امراض میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :اڈیالہ جیل میں قیدی کوقتل کردیاگیا

یہ بھی پڑھیں