Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

اڈیالہ جیل میں قیدی کوقتل کردیاگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید تھانہ صدربیرونی مقدمے کے حوالاتی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدربیرونی نے حوالاتی کے والد شاہد نثار کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق حوالاتی شاویز بھٹی کو 10 جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا، شاویز بھٹی کی جیل میں صائم نامی حوالاتی سے لڑائی ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے 28 جون کو میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔جیل انتظامیہ نے فون کال کے ذریعے بتایا تھا کہ بیٹے کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

کیس کے متن کے مطابق بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایاگیالیکن وہ پہلے ہی مر چکا تھا۔ پچھلی ملاقات میں بیٹے نے بتایا کہ اسے قصوری میں بند کیاگیا ہے۔ میرے بیٹے کو جیل انتظامیہ نے مخالفین کے ساتھ مل کر مارا ہے۔
مزیدپڑھیں :شاہ محمود قریشی ایک اورمقدمے میں بری

یہ بھی پڑھیں