اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی انتظامیہ کو 2 ہفتے کی مہلت دیدی، پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورزکے11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانےکیلئے حکومت نے صرف 2 ہفتے کی مہلت دی ہے ۔
عدالت کی جانب سے چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی ختم




