اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔نجی اخبارنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر سے3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے اعلان کریں گے۔
مزیدپڑھیں :بیوی کی “بکنی” پہننے کی خواہش پر شوہر نے پورا جزیرہ خرید لیا



