Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ نرخ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہوگیا تھا۔

اس سے قبل 21 اکتوبر کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر پہنچی تھی۔
مزیدپڑھیں :بیماری کے بعد اہل خانہ سے الگ ہوا، نہیں چاہتا تھا کہ وہ میری وجہ سے اذیت میں ہوں، فردوس جمال

یہ بھی پڑھیں