Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا اور پلانٹ کی بندش سےاسٹاک ایکسچینج کوتحریری طورپرآگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز کمپنی نے کارمینوفیکچرنگ پلانٹ3 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خام مال اور انوینٹری کی کمی کا سامنا ہے، کمپنی کاپروڈکشن پلانٹ کل سے 31 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل رہے گا۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ انڈس موٹرز کمپنی نے پلانٹ کی بندش سےاسٹاک ایکسچینج کوتحریری طورپرآگاہ کر دیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اپنا پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کیا،اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں پروڈکشن پلانٹ جمعرات 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں :آٹے کی زائد قیمت میں سندھ نے وفاق اور صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

یہ بھی پڑھیں