Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھنے کے ساتھ ساتھ قیمتیں بھی آسمان چھونے لگیں ،نئی قیمتیں جانیں

کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھ گئی۔

کوئٹہ اورگردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک رہا جبکہ سردی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھ گئی جس کے بعد دکانداروں نے بھی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔ کوئٹہ میں چلغوزہ فی کلو 14000ہزار روپے، خشک انجیر فی کلو 4000 ہزار روپے اور کاجو 3600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ پستہ فی کلو 3000 ہزار روپے، کشمش فی کلو 1600روپے، بادام 1600 سے 2000 ہزار روپے اور اخروٹ 1000 سے 1200 روپے کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں