لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا،موسم سرماآتے ہی چکن کی قیمتوں میں بیک وقت 72 روپے اضافہ کردیا۔، ہفتے کے اندر دن میں مرغی کا گوشت 72 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مر غی کا گو شت 475 روپے کلو ہو گیا
، گزشتہ روز گوشت 468 روپے کلو تھا۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے کلو ہو گیا ہے۔لاہور انتظامیہ نے سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔
ملٹری کورٹس ٹرائل،سانحہ نو مئی میںملوث25 مجرموں کو 10سال قید بامشقت کی سزا ئیں سنادیں
