اسلام آباد(نیوزڈیسک)لوہے اور اسٹیل کی ملکی درآمدات میں فروری 2025 کے دوران 50.78 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 57.9 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے،
گزشتہ سال فروری 2024 میں لوہے اور اسٹیل کی درآمدات کا حجم 38.4 ارب روپے رہا تھا۔
فروری 2025 کے دوران لوہے اور اسٹیل کی قومی درآمدات میں 19.5 ارب روپے یعنی 50.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار




