واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئی فون امریکا کی بجائے بھارت میں بنائے گئے تو پھر کمپنی پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ اگر ایپل کمپنی نے اپنی حدود میں فون سیٹس نہ بنائے تو پھر انہیں امریکا لانے پر اس کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا پر ایک میسج اور کمپنی کے شیئرز ڈاؤن
امریکی صدر نے یہ انتباہ اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ سے جاری کیا۔ ٹرمپ کا یہ انتباہ جاری کرنا ہی تھا کہ پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں ایپل کے حصص میں 2.5 فیصد کی کمی واقع ہوگئی۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں نے بہت پہلے ایپل کے ٹم کک کو مطلع کیا تھا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ ان کے آئی فونز جو امریکا میں فروخت کیے جائیں گے وہ امریکا میں بنائے جائیں گے نہ کہ بھارت یا کسی اور جگہ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ایپل کو امریکا کو کم از کم 25 فیصد کا ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔
#BREAKING: US President Donald Trump threatens fresh 25% tariffs on Apple if they do not stop manufacturing IPhones “in India or anyplace else”. pic.twitter.com/YTFmSjJmib
— Frontalforce 🇮🇳 (@FrontalForce) May 23, 2025
ایپل کی ہشیاری اور حکومت کا ٹرمپ کارڈ
چین پر ٹرمپ کی جانب سے محصولات عائد کیے جانے کے بعد ایپل نے بھارت کو آئی فون کے لیے ایک متبادل مینوفیکچرنگ بیس کے طور پر چن لیا تھا لیکن ٹرمپ نے کمپنی کی اس کوشش پر پانی پھیر دیا۔
ایپل نے اس وقت کہا تھا کہ امریکا میں فروخت ہونے والے اس کے زیادہ تر اسمارٹ فونز جون کی سہ ماہی میں ہندوستان سے آنا شروع ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: اسوزو ڈی میکس وی کراس: پاکستان کا سب سے ٹف ٹرک لانچنگ کے لیے تیار



