Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھی ہے۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالرز بڑھ کر 3 ہزار 345 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں