Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں مثبت اختتام

کراچی (نیوز ڈیسک)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 282.67 روپے سے کم ہوکر 282.56 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے کمی سے 285 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 77.60 روپے،سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 75.90 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2.41 روپے اضافے سے 332.86 روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.65 روپے اضافے سے 381.15 روپے پر پہنچ گیا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 558 پوائنٹس اضافے سے 145647 کی سطح پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح عبور کی۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 146081 رہی،گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 145088 رہی۔
مزید پڑھیں‌:اداکارہ شمع سکندر کی گلیمرس تصاویر نے مداحوں کے ہوش اُڑا دیے

یہ بھی پڑھیں