ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ شمع سکندر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا جادو جگا دیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اُن کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ شمع سکندر نے سلیک بلیک آؤٹ فٹ میں پوز دیتے ہوئے نہ صرف اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کیا بلکہ اپنے اسٹائل اور لک سے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔
اداکارہ کی تصاویر میں ان کا سادہ مگر پرکشش انداز نمایاں ہے۔ شمع نے کم سے کم زیورات کے استعمال سے اپنی دلکشی میں اضافہ کیا اور ہر تصویر میں ان کا اعتماد اور گلیمر صاف جھلکتا ہے۔ ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے اور ان کی خوبصورتی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، “وارننگ: اس تصویر میں کیوٹنیس بہت زیادہ ہے!”، جب کہ ایک اور فین نے کہا، “ہمیشہ خوبصورت اور گلوئنگ لگتی ہیں۔”
یاد رہے کہ شمع سکندر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، بعدازاں وہ کئی میوزک ویڈیوز اور فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ شمع نے ٹی وی انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری سے پہچان بنائی، خصوصاً سیریل ‘یہ میری لائف ہے’، ‘سیون’ اور ‘بالویر’ میں “بھینکر پری” کے کردار نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
اداکارہ کی گلیمرس موجودگی اور منفرد انداز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر انہیں خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:محکمہ موسمیات کی آج سے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
