Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

شہدائے کربلا کا چہلم،راولپنڈی میں میٹروبس سروس آج بند رہے گی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)چہلم کے جلوسوں کے باعث راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس آج بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں راولپنڈی کے صدر سٹیشن اور فیض آباد کے درمیان میٹرو بس سروس آج (جمعہ) کو معطل رہے گی۔

میٹرو بس حکام کے مطابق میٹرو بس سروس وفاقی دارالحکومت میں بحال رہے گی، بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی، جزوی معطلی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد جڑواں شہروں میں جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے ہموار انتظامات کو یقینی بنانا ہے، روٹ کے راولپنڈی سیکشن پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے متبادل ٹرانسپورٹ کے انتظامات کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں میں حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں