Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پشاور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے علاقے ریگی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس اور سی ٹی ڈی کو 18 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، دستی بم اوربارودی مواد برآمد کیا گیا۔

دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا۔ ہلاک دہشتگردوں میں ایک افغانی باشندہ بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں