Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے 2 دن تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 15 اور 16 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بارش،لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر آزادکشمیر میں 2 روز کےلئے سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر باغ میں تیز بارش سے ندی نالے بپھر گئےجبکہ سماہنی کے بھمبر نالے میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں بارش لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 10 افراد جان سے گئے۔
مزید پڑھیں: آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں