Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

شدید بارشوں اور سیلاب کے باوجود سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بعض علاقوں میں ترسیلی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے قیمتیں اب بھی مختلف شہروں میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات (ایف بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق 50 کلو گرام وزنی سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 36 روپے کمی کے بعد 1,412 روپے ہوگئی ہے، جو گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 1,448 روپے تھی۔

شہروں کے حساب سے قیمتوں میں فرق پایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد اور کراچی میں سیمنٹ کی بوری 1,350 سے 1,370 روپے میں دستیاب ہے جبکہ راولپنڈی میں اس کی قیمت 1,370 روپے ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں قیمتیں 1,430 سے 1,450 روپے کے درمیان ہیں، جب کہ فیصل آباد میں بوری کی قیمت نسبتاً کم یعنی 1,370 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں پشاور میں سیمنٹ 1,350 روپے اور بنوں میں سب سے کم یعنی 1,340 روپے میں دستیاب ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور خضدار ملک کے سب سے مہنگے بازار قرار دیے گئے ہیں جہاں بالترتیب 1,510 روپے اور 1,483 روپے فی بوری وصول کیے جا رہے ہیں۔

ایف بی ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بعض شہروں میں قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن کئی علاقوں میں سیلاب اور موسمی رکاوٹوں کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی جس سے نرخوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

پاکستان میں سیمنٹ کی اوسط قیمتیں (2025)

Company Average Price
BestWay Cement 1,430-1450
Pakcem Cement 1,420
DG Khan Cement 1,420-1440
Fauji Cement 1,400-1420
Lucky Cement 1,390-1420
Kohat Cement 1,380-1400
Cherat Cement 1,380
Maple Leaf Cement 1,430
Power Cement 1,385
Askari Cement 1,390

مزیدپڑھیں:شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، نوجوان کو قتل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں