Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

1500 روپے کا پرائز بانڈ،30 لاکھ کے بڑے انعام کا فاتح کون؟نام کااعلان کردیاگیا

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سیونگز سینٹر، فیصل آباد نے جمعہ کے روز اگست 2025 کے 1500 روپے کے پرائز بانڈ قرعہ اندازی کے بڑے انعام یافتگان کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق، پہلا انعام جیتنے والا خوش نصیب 30 لاکھ روپے کا مالک بنے گا، جبکہ دوسرے انعام کے تین خوش نصیبوں کو فی کس 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

انعام یافتگان اپنی رقم کسی بھی مقررہ بینک برانچ یا نیشنل سیونگز کے دفاتر سے کلیم کر سکتے ہیں۔

1500 روپے پرائز بانڈ اگست 2025 کے بڑے انعام یافتگان

پہلا انعام (30 لاکھ روپے): 790468

دوسرا انعام (10،10 لاکھ روپے): 031085، 193673، 607650

1500 پرائز بانڈ پر ٹیکس کٹوتی 2025

اسٹیٹ بینک کے مطابق:

فائلرز پر انعامی رقم کا 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

نان فائلرز پر انعامی رقم کا 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

فائلرز کے لیے:

پہلا انعام جیتنے والے کو 30 لاکھ میں سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ اس طرح ان کے ہاتھ میں 25 لاکھ 50 ہزار روپے آئیں گے۔

دوسرے انعام یافتہ کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا اور باقی 8 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔

تیسرے انعام کے فاتحین کو 2,775 روپے ٹیکس دینا ہوگا اور انہیں فی کس 15,725 روپے ملیں گے۔

نان فائلرز کے لیے:

پہلا انعام جیتنے والے کو 30 لاکھ میں سے 10 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ ان کے ہاتھ میں صرف 19 لاکھ 50 ہزار روپے رہیں گے۔

دوسرے انعام یافتہ کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا، اور باقی 6 لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔

1500 روپے پرائز بانڈ کی مکمل فہرست

جلد جاری کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:اب 2 لاکھ روپے سے زائد ادائیگی صرف چیک یا آن لائن! نقد ادائیگیوں پر کڑی پابندیاں عائد

یہ بھی پڑھیں