Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت دینے کا اعلان

کراچی (اوصاف نیوز)ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمت میں اضافے کے بعد 6 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا گیاہے۔

ٹویوٹا سوسائٹی موٹرز کی طرف سےٹویوٹا کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس پر 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد مارکیٹ میں اس مقبول SUVکی فروخت کو بڑھانا ہے،اس سے پہلے ٹویوٹا نے خاموشی سے اپنے تمام گاڑیوں کی قیمت میں بیس ہزار سے زائد اضافہ کر دیا تھااور اب کرولا کراس کے تمام ماڈل کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

کرولا کراس پاکستان میں ٹویوٹا کی ایک مقبول کمپیکٹ SUV ہے، جو ہائیبرڈ گاڑی ہے اور کارکردگی، ایندھن کی بچت اور آرام دہ ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔

اس کے انجن آپشنز میں 1.8 لیٹر ہائبرڈ (HEV)، 1.8 لیٹر پیٹرول (GAS) شامل ہے، کم فیول میں شہر میں چلانے کے لیے بہترین گاڑی ہے،اس میں ایئر بیگز، ABS، وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول (VSC)، اور ہِل اسٹارٹ اسسٹ شامل ہیں۔

کرولا کراس 1.8L HEVX کی قیمت میں پانچ لاکھ 14 ہزار کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 8955000 ہو گئی ہے، اس طرح کرولا کراس 1.8L HEV کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزار کی کمی ہوئی ہے اور قیمت 9019000 سے 8555000 کی سطح پر آ گئی ہے۔

کرولا کراس 1.8L GASX کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار کی رعایت دی گئی ہے، ا س طرح نئی قیمت 7955000 ہو گئی ہے، کرولا کراس 1.8L GAS کی قیمت میں 6 لاکھ 14 ہزار کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 7255000 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں :کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں گھر میں چھریوں کے وار سے 3خواتین قتل

یہ بھی پڑھیں