لاہور (اوصاف نیوز) ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں نمایاں کمی جاری ہے جس سے عام صارفین کو ریلیف مل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 395 روپے ریکارڈ کی گئی جو حالیہ دنوں کی کم ترین سطح ہے۔
مرغی کا لائیو فارم ریٹ 245 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 259 روپے جبکہ ریٹیل ریٹ 273 روپے فی کلو ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور رسد میں بہتری کے باعث برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل بھی یہی گوشت 450 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا تاہم اب اس کی قیمتوں میں 50 سے 60 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمت بھی قدرے کم ہو کر 326 روپے فی درجن ہو گئی ہے اور موسم سرما کے آغاز سے قبل انڈوں اور چکن کی قیمتوں میں مزید استحکام متوقع ہے۔
صارفین نے برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ کمی عوام کے لیے کسی ریلیف سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت پنجاب کا 2 یازیادہ مضامین میں فیل ہونیوالے طلبہ کیلئے سزاکااعلان


