Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تجویز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزسامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 3 روپے 70 پیسے سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے ،منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول265.45 روپے سے کم ہوکر 261.75 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 28 پیسے سستا کرنے کی تجویزہے جس کی منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 284.44 روپے سے کم ہوکر 280.16 روپے کاہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر مٹی کا تیل 73 پیسے اورایک لیٹر لائٹ سپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے ۔
منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر یکم دسمبر 2025 سے عمل درآمد ہوگا۔
مزیدپڑھیں:دسمبر کی تنخواہوں میں اضافہ ! ملازمین کیلئےخوشی کی خبر

یہ بھی پڑھیں