Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بھارت میں لگژری برانڈ کی کولہاپوری چپل؛ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)اٹلی کے لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے کولہا پوری چپل کا لمیٹڈ کلیکشن لانچ کرنے کی تیاری کرلی۔ایک جوڑی کی قیمت 930 امریکی ڈالر (84 ہزار بھارتی روپے، 2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

پراڈا نے ان چپلوں کی فروخت کا اعلان کرناٹکا اور مہاراشٹرا ریاستوں کی انڈین لیدر ڈیویلپمنٹ کارپوریشنز کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کے بعد کیا۔

پراڈا کے ہیڈ آف کارپوریٹ رسپانسبلیٹی لورینزو برٹیلی کا کہنا تھا کہ کمپنی اس چپل کو بنانے میں اصل چپل ساز کے معیار کے ساتھ اپنی تکنیک شامل کرے گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ کلیکشن فروری 2026 میں پراڈا کے دنیا بھر میں موجود 40 اسٹورز اور آن لائن فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

مہاراشٹرا اور کرناٹکا کی کارپوریشنز کے ساتھ یادداشت پر دستخط کے بعد کمپنی ان ریاستوں میں سینڈل کے دو ہزار جوڑے بنائے گی جو بھارتی ہنرکاری اور اطالوی ٹیکنالوجی کا امتزاج ہوگا۔
مزیدپڑھیں:لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

یہ بھی پڑھیں