اسلام آباد( (اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نئے سال پر عوام کو تحفہ دینے کے لیے تیار ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے عوام نئے سال کو مہنگائی میں کمی کی نوید کے ساتھ خوش آمدید کہہ سکتے ہیں، کیونکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے لیے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی گئی ہے۔
ابتدائی ورکنگ پیپرز کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے، مٹی کا تیل 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا 31 دسمبر کو ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کے آغاز سے یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیان شب 12 بجے سے ہوگا۔ یکم دسمبر اور 16 دسمبر کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے ردوبدل کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: سٹنٹ بازی نے ساری منصوبہ بندی خراب کر دی ، اختیار ولی خان



