Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کرپٹو ایکسچینج نے 40 ارب ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو غلطی سے بھیج دیے

سیئول(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج، بٹ ہمب، نے غلطی سے 40 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی صارفین کو منتقل کر دی اور اب وہ اس رقم کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ واقعہ 6 فروری کو پیش آیا جب ایک ملازم نے 6 لاکھ 20 ہزار کورین وون کی بجائے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز صارفین کو بھیج دیے۔ اس غلطی کے نتیجے میں 695 صارفین کو انعام کے طور پر بٹ کوائنز ملے۔ تاہم، 249 صارفین نے ان انعامات کو فروخت کر دیا یا فنڈز نکال لیے۔

کمپنی کے مطابق، بیشتر بٹ کوائنز واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، لیکن 90 لاکھ ڈالرز مالیت کے بٹ کوائنز ابھی تک واپس نہیں آ سکے۔ ماہرین کے مطابق جن صارفین نے ان انعامی بٹ کوائنز کو فروخت کیا، انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے کیونکہ کرپٹو کرنسی کو کورین فوجداری قوانین کے تحت قانونی حیثیت حاصل نہیں۔

بٹ ہمب نے اب تک 99.7 بٹ کوائنز واپس حاصل کر لیے ہیں اور ان صارفین سے بات چیت کر کے ان سے رقم واپس لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹول فری نمبرز پر کالز مکمل طور پر مفت، پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں