Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت کارڈز کی تقسیم شروع

لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب میں47 ارب کی لاگت سےرمضان نگہبان پیکج کے تحت کارڈز کی تقسیم شروع کردی گئی ۔
پنجاب بھر میں 100 رمضان بازار قائم ہوں گے،152 تحصیلوں میں ایک ہزار دو سو سولہ دسترخوان لگائے جائیں گے۔

سبسڈائزڈ آٹےکی فروخت کیلئے120 سیل پوائنٹس بنائےجائیں گے،رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہوگا،اس کے علاوہ رمضان بازاروں میں 20 اشیائےضروریہ کی قیمتوں پربھی 20فیصد ڈسکاؤنٹ ہوگا۔

رمضان بازاروں میں مرغی کاگوشت سرکاری ریٹ سے 15 روپے فی کلو کم پر فروخت کیا جائےگا،105 بڑی سپر سٹور چینز ہول سیل ریٹ کائونٹر لگانے کی پابند ہوں گی،رمضان کے دوران چینی زیادہ سے زیادہ 160 روپے فی کلو فراہم کی جائےگی۔

لاہورمیں تین روزہ رمضان بچت فیسٹیول کل سےجیلانی پارک میں لگےگا،محکمہ فوڈ سکیورٹی اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ نے قیمتوں کے استحکام کے لیے تمام ڈی سیز کو ہدایات جاری کردی ہیں،پیرا فورس کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیاہے،اس کے علاوہ’’ مریم کے دسترخوان‘‘ پر کھانے کامعیار جانچنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ڈیوٹیاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: دادو یونیورسٹی پرو وائس چانسلر معطل، وزیر جامعات نے فوری انکوائری کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑھیں