اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اسرائیل جنگ کے بعد عالمی سطح پر تیل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے بعد حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا۔
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں پھیلتی کشیدگی نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور ہر چند گھنٹے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے بعد حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
حکومت نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور املک میں اس کے اسٹاک پر خصوصی نظر رکھے گی۔
یہ خصوصی کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی طلب اور رسد کا بھی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی اور یومیہ بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک سپلائی پر بھی رپورٹ مرتب کرے گی۔
کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے بعد یہ رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔
اس کمیٹی میں توانائی، پٹرولیم حکام، وزرا سمیت گورنر اسٹیٹ بینک کے ممبر بھی شامل ہونگے۔
مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کی بندش سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کیا پٹرول مزید مہنگا ہو جائے گا؟




