اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اگلے 1 سے 2 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 سے 60 روپےفی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور ذخائر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء برائے خزانہ اور پیٹرولیم کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لئے قومی سطح پر اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر ملک بھر میں ورک فرام ہوم کی تجویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں ایندھن کی بچت کے لئے پیر سے ورک فرام ہوم لاگو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔بدلتی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پیدا ہو گیا،ایک سے دو روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 سے 60 روپےفی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔
مزیدپڑھیں:نامور اداکارہ کی پٹھان، پنجابی اور مہاجروں پر متنازع ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ




