Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

نامور اداکارہ کی پٹھان، پنجابی اور مہاجروں پر متنازع ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں، پنجابیوں اور اردو بولنے والوں سے متعلق بیان دینے پر مشکل میں پڑ گئیں، وائرل ویڈیو کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صحیفہ جبار خٹک ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جو اب بزنس کی دنیا میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور مختلف سماجی مسائل پر اپنے جرات مندانہ موقف اور مضبوط ارادے کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔

بعد ازاں انہوں نے اداکاری کا رخ کیا اور کئی ڈراموں میں کام کیا تاہم اداکاری کے ساتھ ساتھ اب انہوں نے اپنا کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور لاہور میں کھانے پینے کا اپنا کاروبار شروع کر دیا ہے۔

حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عملے میں محنتی پٹھانوں کو رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ پنجابی یا اردو بولنے والے لوگوں پر بھروسہ نہیں کرتیں۔

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوونگ ہونے کے باوجود اس طرح کی بات شیئر کرنا غیر ذمہ دارانہ سمجھا گیا اور انہیں اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

صحیفہ جبار کے اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سب کو ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے کیونکہ اب انہیں صرف پٹھان گاہکوں کی ضرورت ہے‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ایک شخص کے ساتھ برے تجربے کی بنیاد پر پوری کمیونٹی کا فیصلہ کرنا دراصل دقیانوسی تصور ہے۔

ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ ’نسل پرستی کو اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے‘۔
مزید پڑھیں‌:ایران نے امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، تصاویر بھی جاری کر دیں

یہ بھی پڑھیں