اسلام آباد(اوصاف نیوز) اسلام آباد کے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید کے موقع پر طویل تعطیلات ہونے جا رہی ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے اسکول اور کالج 24 مارچ سے 27 مارچ تک بہار (اسپرنگ) کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے اور 30 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔
حکام کے مطابق اسپرنگ کی یہ چھٹیاں عیدالفطر کی تعطیلات کے ساتھ ملا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو ایک طویل مسلسل وقفہ مل جائے گا۔
چھٹیوں کے شیڈول کے مطابق 19، 20 اور 21 مارچ کو عید کی تعطیلات ہوں گی، 22 مارچ کو اتوار، 23 مارچ کو قومی تعطیل، جبکہ 24 سے 27 مارچ تک اسپرنگ بریک ہوگی اور 28 مارچ کو دوبارہ اتوار ہوگا۔ اس طرح اسلام آباد کے بہت سے طلبہ کو مسلسل کئی دنوں کی چھٹی مل جائے گی۔
ان تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 30 مارچ سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں: ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد شمالی اسرائیل پر حملے، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی



