تہران (اوصاف نیوز)ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں کو راکٹ اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اسرائیلی دفاعی نظام فوری طور پر متحرک ہو گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق متعدد میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے جبکہ بعض علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے پر شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی قیادت نے حملوں کے بعد ممکنہ جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی برادری نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ایسا پمپ جہاں اب بھی پرانی قیمت پر پٹرول دستیاب


