Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے

کراچی(کامرس ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے فوری بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے ہیں۔

جس سے ملک میں پیٹرول کی بڑی مقدار دستیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پورٹ حکام کے مطابق ان جہازوں کے ذریعے تقریباً 25 کروڑ لیٹر پٹرول پاکستان پہنچ چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک جہاز سے 37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

بندرگاہ پر تیل کی ترسیل کا عمل مرحلہ وار جاری رکھا گیا ہے تاکہ سپلائی چین متاثر نہ ہو۔

پورٹ حکام کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید پیٹرول بردار جہاز بھی پورٹ قاسم پہنچیں گے۔

55 ہزار ٹن پیٹرول سے لدا ایک جہاز 12 مارچ کو لنگر انداز ہوگا جبکہ 13 مارچ کو ایک اور جہاز پہنچ کر 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کھیپوں کی آمد سے ملک میں پیٹرول کی دستیابی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے اب ہفتے میں 4 روز کھلیں گے

یہ بھی پڑھیں