امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں(Oil Prices) میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جس سے توانائی کی عالمی ترسیل پر بھی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جہازوں کو تحویل میں لینے کے واقعات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ کی اہم ترین آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 1.7 فیصد اضافے کے بعد 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 107 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک کی معیشتوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

