Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت(Gold Rates) میں معمولی کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 4,614 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی سطح پر معمولی کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 172 روپے کمی سے 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 193 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 14 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 165 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 870 روپے ہو گئی ہے۔

سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی پابندی ختم کر دی، کم عمر عازمین کو دوبارہ اجازت مل گئی

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ڈالر کی قدر، عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحان پر منحصر ہوتا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ صنعتی طلب اور مارکیٹ ڈیمانڈ کی وجہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں