Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی، آج سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے نرخ میں آج 1300 روپے تولہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کے نرخ میں 1115 روپے کا اضافہ ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 538 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، چاندی 21 روپے سستی ہونے سے فی تولہ قیمت 8 ہزار 13 روپے پر آگئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں