اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتیں اس وقت بلند تر ریکارڈ سطح پر ہیں ، ایک تولہ سونا 3 لاکھ 84 ہزار روپے پر پہنچ گیاہے، آنے والے دنوں میں مزید اضافہ امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی بے یقینی اور جغرافیائی تنازعات کے باعث سونے کی منڈی میں تیزی دیکھی جا آ رہی ہے۔
سرمایہ کار ایسے حالات میں زیادہ تر محفوظ اثاثوں کی تلاش ہوتے ہیں اور سونا ہمیشہ سے ان کی اولین ترجیحات میں رہا ہے ، آسٹریلیا میں کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر کا کہنا ہے کہ ’’مالیاتی منڈیاں غیر یقینی کو پسند نہیں کرتیں، اور ایسے حالات میں سرمایہ کاروں کے لیے سونا سب سے موزوں آپشن بن جاتا ہے۔‘‘
گزشتہ دو برسوں کے دوران سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہاہے، یوکرین اور غزہ کی جنگوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں نے عالمی ماحول کو مزید غیر یقینی بنا دیاہے ، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑی تعداد میں سونے کا رخ کیاگیا ہے۔
ماہرین کا بتانا ہیں کہ جب ڈالر کم ہوتا ہے تو سونے کی قیمت بڑھتی ہے، اور جب ڈالر مضبوط ہو تو سونے کی طلب میں کمی آتی ہے۔
مزید پڑھیں :ٹریلر اور کار میں تصادم ،5 افراد موقع پر جاں بحق


