اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 91ہزار پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا4030روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 35 ہزار219روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 49ڈالر اضافے کے ساتھ 3692 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔


