گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے، آج لازمی فتح درکار
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لالے پڑگئے، بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔