Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

بھارت کی محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں نہ جانے پر ایشیاء کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے محسن نقوی کے آئی سی سی اجلاس میں نہ جانے پر ایشیاء کپ کے مکمل بائیکاٹ کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیئر مین جے شاہ کی سربراہی میں یہ آئی سی سی کا پہلا سالانہ اجلاس ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے سنگاپور نہیں جا رہے، وہ اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیاء کپ کا اجلاس ڈھاکا میں طلب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت، عمان، سری لنکا کے ساتھ افغانستان ایشیاء کپ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ممالک کی غیر موجودگی میں ہونے والے کسی فیصلے کی اہمیت نہیں ہو گی۔

بھارت نے دھمکی دی ہے کہ ایشیاء کپ تب ہی ممکن ہو گا جب اجلاس کا وینیو تبدیل ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اجلاس کا وینیو تبدیل نہ کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اے سی سی نے براہِ راست شرکت نہ کرنے والے ممبر ممالک کو آن لائن شرکت کا آپشن دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:خوبصورتی کے پیچھے چھپی تباہی! فائزہ بیوٹی کریم کا سچ سامنے آ گیا

یہ بھی پڑھیں