اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور کرکٹر عماد وسیم اور سوشل میڈیا اسٹار نائلہ راجہ کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر خوب زور پکڑ رہی ہیں۔ لندن میں بنی ایک ویڈیو کافی گردش کررہی جس میں عماد کو کسی خاتون کے ساتھ دکان یا شاپنگ ایریا میں دیکھا گیا۔
ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے نائلہ راجہ نے عماد وسیم کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کردیا، کہا کہ ان کی عماد وسیم سے ملاقات اتفاقاً ہوئی تھی اور اس میں کسی بھی راز یا تعلق کا ایجنڈا شامل نہیں تھا۔ انہوں نے وائرل ویڈیو کو سچائی سے عاری قرار دیا اور مداخلت بند رکھنے کی درخواست کی۔


واضح رہے کہ عماد وسیم نے تاحال ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم نائلہ راجہ نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ انہوں نے عماد وسیم سے اپنی ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور یہ ویڈیو غلط بنائی گئی تھی اور اس میں ان کے ساتھ موجود دیگر لوگوں کو نہیں دکھایا گیا تھا۔
نائلہ راجہ کے مطابق ان کی عماد وسیم سے ملاقات اتفاقی تھی، اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا انہوں نے انہیں اس معاملے سے دور رکھنے کی درخواست بھی کی۔
مزیدپڑھیں:ملاکنڈ میں چار روزہ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

